سچی محبت*ایک فلپائنی عورت کا واقعہ


کچھ واقعات پڑھ کر انسان کے ذہن پر ایک گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ایسے ہی ایک واقعہ آج کسی عربی اخبار میں پڑھ کر ہوا۔واقعہ کچھ یوں تھا کہ ایک سعودی شخص نے کسی فلپائنی عورت سے چھپ کے شادی کی تھی۔کیونکہ وہ پہلے ہی شادی شدہ تھا۔اور پہلی بیوی کیساتھ اولاد بھی تھیں۔

جب اس شخص کو بیماری لاحق ہوئی تو اس نے اپنے پہلے بیوی کیساتھ جو اولاد تھیں۔ان کو وصیت کیلئے جمع کیا اور ان میں سے اپنے بڑے بیٹے کو بتایا۔۔بیٹا میں نے چھپ کے ایک فلپائنی عورت سے بھی شادی کی ہوئی ہے۔میرے بعد ان کا خیال رکھنا اور وراثت میں انکو بھی حق دینا اور ساتھ ہی انکا مکمل پتہ بھی دیا جہاں وہ رہتی تھی۔۔۔کچھ دن بعد وہ شخص وفات پاگیا تو انکے بیٹے قاضی کے پاس گیا اور پوری تفصیلات بتا دی۔ قاضی نے فیصلہ رکوا دیا اور حکم دیا کہ فلپائنی عورت کو بھی یہاں پیش کریں۔تو بڑے بیٹے اپنے والد مرحوم کے دیئے ہوئے ایڈریس کے مطابق فلپائن پہنچا۔ بڑی مشکل سے اس گلی میں پہنچا جہاں وہ رہتی تھی۔دوسری طرف وہ عورت جو اس کے والد کی زوجہ تھی۔انہیں دیکھ کر ہی بتا دیا۔میں وہی عورت ہوں۔جو تو تلاش کر رہا ہے

۔اور مجھ تک یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ میرا شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔تو بیٹے نے بھی ساری تفصیلات بتادی اور انکو سعودیہ کی طرف سفر کے لئے قائل کیا ۔اور اپنی دوسری ماں کو لیکر سعودیہ پہنچے اور سیدھا قاضی کے پاس گئے تو اس عورت کے حصے میں 8 لاکھ ریال آیا۔(جو پاکستانی روپوں میں تقریبا سوا دو کروڑ کے لگ بھگ بنتے ہیں ) اور ساتھ ہی قاضی نے حکم دیا انکو عمرہ کی ادائیگی کے بعد فلپائن روانہ کیا جائے۔ بڑے بیٹے نے ایسا ہی کیا۔۔۔!!اس کے واقعہ کے ٹھیک چار سال بعد بڑا بیٹا فلپائن اپنی دوسری ماں سے ملنے اور حال احوال پوچھنے کی غرض سے گیا تو وہاں پہنچ کر اس کو بہت تعجب ہوا۔اور اس سے کہا ماں جی آپ کو اتنی بڑی رقم وراثت ملنے کے باوجود وہی پرانے خستہ حال مکان میں رہ رہی ہے۔؟!۔

ماں نے اسکا ہاتھ پکڑ کر ایک جگہ پر لے گئی۔جہاں *ایک بڑا اسلامی ادارہ قائم تھا۔وہاں حفظ القرآن کا شعبہ بھی تھا اور یتیم خانہ بھی۔۔۔ ماں جی نے کہا بیٹا سر اٹھا کر ادارے کے بورڈ کی طرف دیکھنا۔۔۔ بورڈ دیکھ کر بیٹے کی آنکھوں میں آنسو امڈ آیا۔کیوں کہ بورڈ پر انکے والد کا نام لکھا ہوا تھا۔اس نیک صفت عورت نے کہا میں نے یہ ادارہ اپنے وراثت کے پیسے سے بنایا ہے اور اپنے شوہر کے نام پر وقف کیا ہے۔تاکہ ان کو اس ادارے کی وجہ سے ثواب ملتا رہے۔یہ تھی سچی محبت ورنہ اس پیسے سے وہ ایک عالی شان بنگلہ بھی بنا سکتی تھی۔پر انہوں نے سوچا محبت کے مقابلے میں عالی شان بنگلہ کی کیا حیثیت بنگلہ تو عارضی چیز ہے البتہ یہ اسلامی ادارہ انکو اور انکے شوہر کو آخرت میں کام آئیگی۔۔۔۔!!

جب بیٹا سعودیہ واپس آیا تو اپنے دوسرے بھائیوں کو بھی اس بارے آگاہ کیا۔تمام بھائی اس رات جاگتے رہے۔اور *باہم مل کر چندہ جمع کیا۔ اسی ایک رات میں 5 ملین ریال اپنے والد مرحوم سے منسوب اس ادارہ کیلئے انہوں نے چندہ جمع کیا۔جس کو انکی دوسری ماں نے انکے والد سے بے لوث محبت کی بنیاد پر قائم کی تھی۔۔۔!!

*فی زمانہ رئیسوں کی اولادیں وراثتی رقم کے حصول کے لئے اپنے والدین کے مرنے کا انتظار کرتی ہیں اور سچی محبت کرتے ہیں اپنے مرنے والے کو توشئہ آخرت بھیجنے کی فکر میں رہتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

-1
614 shares, -1 points

What's Your Reaction?

Cry Cry
0
Cry
Cute Cute
1
Cute
Damn Damn
0
Damn
Dislike Dislike
0
Dislike
Like Like
0
Like
Lol Lol
0
Lol
Love Love
0
Love
Win Win
0
Win
WTF WTF
0
WTF

Comments 0

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سچی محبت*ایک فلپائنی عورت کا واقعہ

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format