سزائے موت سنانے کے بعد جج پین کی نب کیوں توڑدیتے ہیں؟


جب کسی مجرم کوسزائے موت سنائی جاتی ہے تب جج جس قلم سے سزائے موت کا فیصلہ جاری کرتا ہے اس کی نب کوتوڑدیتا ہے. بہت سے لوگ اس بارے میں‌ جانتے ضرورہیں لیکن یہ سوال سالہاسال سے لوگوں کے دماغ میں گھوم رہا ہے کہ جج آخرقلم کی نب کوکیوں توڑدیتا ہے.

لیکن اب اس حوالے سے کئی نظریات منظرعام پرآرہے ہیں جن کی مدد سے اس عدلیہ کی اس رسم کی اصل وجوہات جانی جا سکتی ہیں. ایک نظریے کے مطابق جج اس قلم کی نب کواس لیے توڑ دیتا ہے تاکہ اس قلم سے دوبارہ کوئی فیصلہ صادرنہ کیا جاسکے. کسی کوسزائے موت دینے کا عمل یا کسی کی جان لینے کے عمل کو بزاتِ خود ایک غیرمقدس عمل تصورکیا جاتا ہے جس کی وجہ سے قلم کی پاکیزگی اوروقارختم ہوجاتا ہے. اس لیے قلم کو توڑدیا جاتا ہے.

لیکن یہ اس عمل کا واحد نظریہ نہیں‌ ہے کیونکہ ایک اورنظریے کے مطابق قلم کی نب اس لیے توڑدی جاتی ہے کہ ایک بارفیصلہ ہوجانے کے بعد کوئی بھی اس کو تبدیل نہیں کرسکتا سمیت اس جج کے جس نے فیصلہ لکھا ہو. جب سزائے موت کا اعلان ہوجاتا ہے تو اسے حتمی تصورکیا جاتا ہے اورکوئی اس پرسوال نہیں اٹھا سکتا. صرف اعلیٰ عدالت ہی اس فیصلہ پرنظرثانی کرسکتی ہے.

سزائے موت سنائے جانے کے بعد قلم کی نب توڑنے کی ایک اوروجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ جج ایسا اپنے احساسِ جرم کی وجہ سے کرتا ہے. کسی کی جان لینے کی طاقت صرف خدا کے پاس ہے اورایک انسان ہونے کے ناتے وہ صرف اپنا سرکاری فرض اداکررہا ہے. اس لیے پین کی نب توڑکروہ یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ کسی کی جان نہیں لے رہا بلکہ صرف اپنا سرکاری فرض ادا کررہا ہے.


Like it? Share with your friends!

-1
520 shares, -1 points

What's Your Reaction?

Cry Cry
1
Cry
Cute Cute
0
Cute
Damn Damn
0
Damn
Dislike Dislike
0
Dislike
Like Like
1
Like
Lol Lol
0
Lol
Love Love
1
Love
Win Win
0
Win
WTF WTF
0
WTF

Comments 0

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سزائے موت سنانے کے بعد جج پین کی نب کیوں توڑدیتے ہیں؟

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format