ایشیا کا وہ ملک جہاں جرائم اتنے کم ہیں کہ دکاندار اپنی دکانوں کو تالہ بھی نہیں لگاتے


دنیا میں جہاں ایمانداری ہو و جگہ جنت ہے ہمارے ہاں دوسروں کو تلقین کرتے ہیں لیکن اس پر خود عمل نہیں کر تے اگر واقعی ہم مخلص ہوتے تو آج ہمارے معاشرے کا یہ حال نا ہوتا کہ گھر وں میں تالے لگا کر بھی بیٹھے ہوں تو لٹنے کا خوف سر پر مسلط رہتا ہے۔ دوسری جانب جنہیں ہم اخلاقی لحاظ سے بہت ہی حقیر جانتے ہیں، ان کے ہاں امن و امان اور دیانتداری کی ایسی روایات بن چکی ہیں کہ دیکھ کر عقل حیران رہ جائے۔ ایک ایسی ہی مثال مشرقی ایشاءکا چھوٹا سا ملک سنگاپور ہے، جسے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سیف سٹیز انڈیکس 2017ءمیں ٹوکیو کے بعد دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس ملک میں امن و امان کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے کیجئے کہ سال 2016ءمیں 135 دن ایسے گزرے جن کے دوران ایک بھی جرم کی اطلاع پولیس کو نہیں ملی۔

دراصل اس ملک میں جرائم کی شرح اتنی کم ہے اور لوگ خود کو اتنا محفوظ تصور کرتے ہیں کہ اکثر اوقات دکانوں کو تالا لگانے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ سی این بی سی کے مطابق سنگاپور میں رات کے وقت لوگ بڑی بڑی دکانوں کے دروازے تالے کے بغیر ہی بند کرکے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ آپ کو بہت سے شاپنگ سٹور اور دکانیں ایسی بھی مل جائیں گے جن کے دروازوں میں تالے ہیں ہی نہیں، اور بعض جگہوں پر تو دروازے بھی نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر مصروف ترین ریلوے سٹیشن ’ریفلز پلیس‘ میں مشہور کافی شاپ ’سٹار بکس‘ کی دکان ہے

جس کے دروازے ہی نہیں ہیں۔ جب دکان بند کرنے کا وقت آتا ہے تو اس کے سامنے بس ایک رسی باندھ دی جاتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ دکان بند ہے۔ا س دکان کے سامنے سے ہزاروں مسافر گزرتے ہیں جو محض ہاتھ بڑھا کر کھلی دکان کے اندر سے کوئی بھی چیز اٹھاسکتے ہیں لیکن کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔جرائم کی اس قدر کم شرح کے باوجود پولیس انتہائی مستعد دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ سال نگرانی کے نئے جدید ترین نظام کا بھی آغاز کیا گیا، جس کے تحت سنگاپور میں نگرانی کے لئے موجود کیمروں میں مزید ہزاروں کیمروں کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ سنگاپور وہ ملک ہے جہاں آج سے تقریباً پانچ سال پہلے بھی نگرانی کے لئے 62ہزار سے زائد کیمرے موجود تھے۔نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

What's Your Reaction?

Cry Cry
0
Cry
Cute Cute
0
Cute
Damn Damn
0
Damn
Dislike Dislike
0
Dislike
Like Like
0
Like
Lol Lol
0
Lol
Love Love
0
Love
Win Win
0
Win
WTF WTF
0
WTF

Comments 0

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایشیا کا وہ ملک جہاں جرائم اتنے کم ہیں کہ دکاندار اپنی دکانوں کو تالہ بھی نہیں لگاتے

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format